بیرون ملک احتساب مقدمات واپس

Posted by Muhammad Musa Soomro Sunday, August 9, 2009

بیرون ملک احتساب مقدمات واپس


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف بیرون ملک قائم مالی بدعنوانی کے تمام مقدمات ختم کردیےگئے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری کی جانب سے مختلف ممالک میں دائر احتساب ریفرنس ختم کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس کے بعد یہ تمام ریفرنسوں قومی مفاہمتی آرڈیننس کے تحت واپس لیےگئے ہیں۔

جسٹس مسز قیصر اقبال اور جسٹس محمود عالم رضوی پر مشتمل بینچ میں منگل کو اس درخواست کی سماعت کے موقع پر حکومت کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل قومی احتساب بیورو نے عدالت کو بتایا کہ آصف علی زرداری پر بیرون ملک قائم تمام مقدمات بھی واپس لے لیےگئے ہیں۔

انہوں نے عدالت میں سوِٹزرلینڈ کی عدالت میں مقدمہ ختم ہونے کی دستاویز بھی عدالت میں پیش کی، جس پر عدالت نے ان سے لندن کی عدالت میں زیر سماعت مقدمے کے بارے میں استفسار کیا۔ پراسیکیوٹر جنرل قومی احتساب بیورو کا کہنا تھا کہ وہ مقدمہ بھی ختم کردیا گیا۔ حکومتی موقف کے بعد عدالت نے اس درخواست کو نمٹا دیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر اس وقت دو مقدمات زیر سماعت ہیں، جن میں کنٹینر کیس کراچی اور منشیات کیس لاہور میں زیر سماعت ہے۔ کنٹینر کیس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لندن نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی


آصف علی زرداری کی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لندن، جنیوا اور پاکستان میں التویٰ کا شکار احتساب ریفرنس قومی مصالحتی آرڈیننس کے تحت منسوخ ہوچکے ہیں اور حکومت کو ان سے دستبردار ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ صدر پرویز مشرف نے قومی مفاہمتی آرڈیننس جاری کر کے کئی سیاسی رہنماؤں اور سابق فوجیوں اور افسران پر دائر بدعنوانی کے مقدمات کا خاتمہ کردیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر اس وقت صرف دو مقدمات زیر سماعت ہیں، جن میں کنٹینر کیس کراچی اور منشیات کیس لاہور میں زیر سماعت ہے۔ کنٹینر کیس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لندن نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔

0 comments

Post a Comment

Followers

Video Post