سندھ میں سستا آٹا اسکیم بدنظمی کا شکار‘ شہری پریشان کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں 10 روپے فی کلوآٹا فروخت کرنے کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں سستا آٹااسکیم کے آغاز پر شہریوں کوبدنظمی کے باعث شدیددشواری کا سامناکرنا پڑا جبکہ کئی مقررہ مقامات پر سستے آٹے کے اسٹالزکانام و نشان تک نہیں۔سندھ حکومت نے اعلان کیاتھا کہ صوبے بھر میں عوام کوریلیف پہنچانے کیلئے رمضان المبارک میں کراچی کے مقررہ200سے زائد مقامات پرآٹا10 روپے کلوفروخت کیا جائے گاتاہم یکم رمضان المبارک کوہی یہ اسکیم بد نظمی کا شکار ہوگئی۔کراچی...
کرپشنٹرانسپیرنٹ انٹرنیشنل کی تازہ سروے رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں 179ممالک کے سروے کئے گئے گذشتہ تقریباً10سال سے دیکھ رہا ہوں کہ ڈنمارک، فن لینڈ، نیوزی لینڈ، سنگاپور، سویڈن، آئس لینڈ، نیدر لینڈ، سوئٹزر لینڈ، کینیڈا، ناروے مسلسل ہر سال کبھی کوئی پہلا نمبر حاصل کر لیتا ہے اور کوئی بھی ملک دوسے، تیسرے یا دسویں نمبر پر آجاتا ہے یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ کہا وجہ ہے کہ ؟ ان ممالک میں کرپش یا مکر و فریب جگہ نہیں بنا پاتا؟ کیا وجہ ہے کہ گذشتہ 10برسوں سے یہ ممالک کرپن سے پاک ٹاپ 10ممالک ہیں قارئین کرام اس کی گواہی دینے میں مجھے...
رشوت و بدعنوانی پاکستانی معیشت کے لیے سنگین خطرہایک دور تھا جب راشی اور بدعنوان افراد کو ہمارے معاشرے میں نہایت بری نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ایسے افراد سے میل ملاپ سے گریز کیا جاتا تھا‘ لوگ ان کے گھروں میں کھانا نہیں کھاتے تھے۔ بدعنوان افراد معاشرے سے کٹ کر تنہائی کا شکار رہتے تھے۔ انہیں معاشرے میں کوئی عزت نہیں دیتا تھا۔ رفتہ رفتہ ہمارے معاشرے سے اخلاقی قدروں کا صفایا ہوتا گیا۔ سیاستدانوں، بیوروکریٹس، سول اور ملٹری اہلکاروں میں بدعنوانی کا تناسب بڑھتا گیا۔ پھر ایک ایسا وقت بھی آیا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں...
جلوزئی کیمپ میں ہزاروں فرضی خیموں کا انکشافنوشہرہ ( اے پی پی )جلوزئی متاثرین کیمپ میں ہزاروں فرضی خیموں کا انکشاف‘ کیمپ انتظامیہ اور پاک فوج کا کریک ڈاﺅن‘ ہزاروں فرضی خیمے اکھاڑ کر اپنے قبضے میں لے لیے‘ اسکریننگ کے دوران 5048 فرضی متاثرہ خاندانوں کا انکشاف‘ فرضی خیمہ بستی کو 10 دن کی مہلت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جلوزئی کیمپ کے انچارج ظاہر شاہ نے بتایا کہ خار‘ ناواگئی‘ مامومند کے علاقے کلیئر ہو نے کے بعد کیمپ انتظامیہ اور پولیٹیکل حکام نے متاثرین کو واپس جانے کو کہا جس پر متاثرین نے عیدالفطر تک جانے سے انکار کردیا جس پر کیمپ...
اے اللہ… ہم جینے کے لائق نہیںمکرمی! غازی آباد کمہارہ پور کے مین بازار میں جو اندوہناک واقعہ ہوا۔ اس کو پڑھ کر میں عجیب کیفیت سے دوچار ہوں۔ مملکت خداداد پاکستان جسے کلمہ ’’لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ پہ حاصل کیا گیا تھا جسے عالم اسلام کا قلعہ سمجھا جاتا ہے‘ جو واحد اسلامی ایٹمی طاقت کا وجود رکھتا ہے‘ جہاں پر سترہ کروڑ آبادی ہے۔ اسی مسلمانوں کے شہر لاہور کے ایک مسلمان آبادی والے علاقے ’’غازی آباد‘‘ میں کس طرح چند شیطان صفت بھیڑیوں نے دن دیہاڑے دندناتے گلی نمبر 19 میں واقع ایک گھر سے باعفت بچی کو گھسیٹتے ہوئے باہر نکالا...
 مغوی فرانسیسی سیاح رہا  بلوچستان اسلامی انتہاپسندی کے علاوہ بلوچ عسکریت پسندی کی لپیٹ میں بھی ہےپاکستان میں تین مہینے قبل اغوا کئے گئے ایک فرانسیسی سیاح کو جمعہ کے دن بلوچستان میں ایک نامعلوم مقام سے رہا کردیا گیا ہے۔ اس فرانسیسی سیاح کو 23 مئی کو کوئٹہ کے نواح میں ایران کے ساتھ سرحد کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انتونیو سپرسیلیا نامی اس غیر ملکی کو مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر نے دالبدین کے علاقے تالولانڈی سے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ اپنے چند ساتھی سیاحوں کے ساتھ کوئٹہ...
 مغوی فرانسیسی سیاح رہا  بلوچستان اسلامی انتہاپسندی کے علاوہ بلوچ عسکریت پسندی کی لپیٹ میں بھی ہےپاکستان میں تین مہینے قبل اغوا کئے گئے ایک فرانسیسی سیاح کو جمعہ کے دن بلوچستان میں ایک نامعلوم مقام سے رہا کردیا گیا ہے۔ اس فرانسیسی سیاح کو 23 مئی کو کوئٹہ کے نواح میں ایران کے ساتھ سرحد کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انتونیو سپرسیلیا نامی اس غیر ملکی کو مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر نے دالبدین کے علاقے تالولانڈی سے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ اپنے چند ساتھی سیاحوں کے ساتھ کوئٹہ...
کرائے کے بجلی گھروں کی منظوریاقتصادی رابطہ کمیٹی نے 1500میگاواٹ کے چار بجلی گھر لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کو جائز قرار دیتے ہوئے وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے کرائے کے بجلی گھر ہی واحد حل ہیں، اس لیے کہ پانی سے بجلی پیدا کرنے کے لیے 8 سے 10سال درکار ہیں، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے لیے 6 سال اور تیل سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کی تعمیر کے لیے 3سال کا عرصہ درکار ہے۔ کرائے کے بجلی گھروں س¿ بجلی حاصل کرنے کے لیے صارفین پر 6 فیصد مزید بوجھ پڑ جائے گا۔ ملک میں بجلی کے بحران...
سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں جعلسازی کا انکشافکراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ پبلک سروس کمیشن کے سال 2003ءکے امتحانات میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے جہاں کامیاب امیدواروں کی جگہ کمیشن کے عہدیداران اور سرکاری افسران کے قریبی رشتہ داروں کو فائنل رزلٹ میں ٹیمپرنگ کرکے کامیاب قرار دے دیا گیا۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سال 2003ءمیں مقابلے کے امتحانات میں گریڈ 16 اور17 کے لیے 2555 امیدواروں نے شرکت کی تھی جس میں 531 امیدوار تحریری امتحان میں پاس ہوئے اور انٹرویو کے بعد کل 77 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب...
قومی دولت کی واپسی کے لیے چیف جسٹس کا عزماتوار اگست 23, 2009 چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے گزشتہ روز ہمیش خان اور حارث سٹیل ملز کیس کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس کا دل چاہتا ہے سرکاری مال لوٹ کر لے جاتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ قوم کا پیسہ واپس آنا چاہیے۔ افتخار محمد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کسی ادارے کے لوگ کرپشن میں ملوث نہ ہوں، تو بدعنوانی کا سوال بھی پیدا نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس نے اس عزم کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا کہ قوم کا پیسہ کسی کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیںگے۔اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان...
شوگر ملز مالکان نے ناجائز منافع خوری کے لیے مصنوعی قلت پیدا کیاتوار اگست 23, 2009 راولپنڈی ( خبر نگار ) پاکستان میں چینی کا موجودہ سٹاک سابق کرشیزسیزن کی پیداوار ہے اس چینی ملز کے مالکان نے 84 روپے فی من گنا خریدا تھا تمام اخراجات کے بعد ملزمالکان کو چینی بائیس روپے فی کلو گرام کے حساب پڑتی ہے بین الاقوامی منڈی میں چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کے شوگر ملز مالکان نے ناجائز منافع خوری کی منصوبہ بندی کی اپنی تجوریاں بھرنے کے لیے مصنوی قلت پیدا کر دی وزارت صنعت نے ان کی ناجائز منافع خور ی پر تصدیق کرنے پر عام کو...
عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے تمام تر توانائیاںصرف کی جائینگی،سپریم کورٹاتوار اگست 23, 2009 اسلام آباد (جنرل رپورٹر+ نیوزایجنسیاں ) سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ لوگوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں گی لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ضمانت ، خاندانی معاملات اور ملازمتوں سے متعلق مقدمات کو جلد نمٹایا جائے گا یہ فیصلہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیا ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔...
بدعنوان ملکوں کی فہرست میں بنگلہ دیش اول نمبر پر ہے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل(ٹی آئی َ)نے بنگلہ دیش کو لگاتار پانچویں مرتبہ دنیا کے انتہائی بد عنوان ملکوں کی فہرست میں سب سے اوپر رکھا ہے اس مرتبہ بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ چاڈ کو بھی فہرست میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے۔ٹی آئی کی فہرست کے مطابق سب سے بد عنوان ملک چاڈ، بنگلہ دیش ، ترکمانستان ،میانمر ، ہیٹی ، نائیجیریا ، ایکوایٹورئیل گنی ، آیوری کوسٹ ، انگولا اور ازبکستان ہیں ، جب کہ سب سے کم بد عنوان ملک آئس لینڈ ، فن لینڈ ، نیوزی لینڈ ، ڈنمارک ، سنگا پور...
Read The Complaints شکایت پڑھیئےhttp://shikayatmarkaz4a.blogspot.c...
پولیس بے لگام ہے: رپورٹ اس رپورٹ کے مطابق پولیس کیسیز کو حل کرنے کے لیے اکثر غیر قانونی طریقوں کا استعمال کرتی ہے۔ دنیا بھر میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں پولیس بے لگام ہے اور وہ کھلے طور پر انسانی حقوق...
...
Tuesday, 04 December, 2007, 17:49 GMT 22:49 PST ڈی آئی جی پولیس گرفتار ریاض سہیلبی بی سی اردو ڈاٹ کام ،کراچی پاکستان میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ادارے قومی احتساب بیورو نے ڈی آئی جی پولیس الطاف حسین صدیقی کو گرفتار کرلیا ہے۔سندھ کے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس الطاف حسین صدیقی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور غیر قانونی طریقے سے املاک بنائیں ۔قومی احستاب بیورو کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے ٹھٹہ میں پانچ سو ایکڑ سے زائد سرکاری زمین جعلی ناموں سے الاٹ کرا کے اپنے خاندان کے نام کروائی۔...

Followers

Video Post