کرپٹ ناظمین کیلئے ہتھکڑیاں تیار،ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کے بعد کاروائی ہو گی،رانا ثناء اللہ

پیر اگست 10, 2009

nullفیصل آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، اپنے نمائندہ سے) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث ناظمین کے خلاف کارروائی ہو گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ کرپشن میں ملوث ناظمین کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ حکومت نے لوٹ مار کی تحقیقات کی ہیں۔ فی الحال نہیں بتا سکتا کہ کتنے ناظمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے کرپشن میں ملوث صوبہ بھر کے ناظمین کی گرفتاری کے لئے اینٹی کرپشن کو ٹاسک دے دیا ہے۔ تحقیقات کے بعد جلد از جلد ان کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جن ناظمین کے خلاف کارروائی متوقع ہے ان میں لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، اٹک، راولپنڈی، نارووال کے ناظمین شامل ہیں۔ ٹاسک کو جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

0 comments

Post a Comment

Followers

Video Post