نیب افسران پرسیاہی پھینکنے کے مقدمہ میں راجہ پرویز اشرف کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اتوار جون 14, 2009

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف ہائی کورٹ راولپنڈی کے احتساب بینچ میں زیر سماعت ریفرنس کے وقفہ میں ہنگامہ آرائی اور قومی احتساب بیورو کے افسران پر سیاہی پھینکنے کے مقدمہ میں سول جج و درجہ اول مجسٹریٹ دفعہ 30 سید فرخ حسین شمس نے موجودہ وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔ 1998 ء میں بے نظیر بھٹو وغیرہ کے خلاف احتساب بینچ راولپنڈی میں ریفرنس کی سماعت کے وقفہ میں ہنگامہ آرائی اور احتساب بیورو کے افسران پر سیاہی پھینکنے پر ائیر پورٹ پولسی نے راجہ پرویز اشرف ، ناہید خان اور شہزادہ کوثر گیلانی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ، گزشتہ سماعت پر ناہید خان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی تھی جو کہ منظور کرلی گئی تھی ۔

0 comments

Post a Comment

Followers

Video Post