Posted by Muhammad Musa Soomro Monday, August 24, 2009

سندھ میں سستا آٹا اسکیم بدنظمی کا شکار‘ شہری پریشان 

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں 10 روپے فی کلوآٹا فروخت کرنے کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں سستا آٹااسکیم کے آغاز پر شہریوں کوبدنظمی کے باعث شدیددشواری کا سامناکرنا پڑا جبکہ کئی مقررہ مقامات پر سستے آٹے کے اسٹالزکانام و نشان تک نہیں۔سندھ حکومت نے اعلان کیاتھا کہ صوبے بھر میں عوام کوریلیف پہنچانے کیلئے رمضان المبارک میں کراچی کے مقررہ200سے زائد مقامات پرآٹا10 روپے کلوفروخت کیا جائے گاتاہم یکم رمضان المبارک کوہی یہ اسکیم بد نظمی کا شکار ہوگئی۔کراچی کے مختلف مقامات پر مستقل اسٹالز لگانے کے بجائے ٹرکوں سے آٹا فروخت کیا گیاجس کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔انتظامیہ کی جانب سے ایک فرد کو10کلو آٹے کا ایک تھیلا 100روپے میں فروخت کیاگیاتاہم شہریوں نے شکایت کی کہ پولیس اہلکارزور زبردستی سے کئی تھیلے خریدتے رہے۔سندھ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ آٹے کی مختلف ملوں کے باہر بھی سستے داموں آٹا فروخت کرنے کے اسٹالز لگائے جائیں گے جہاں سے شہری آٹا خرید سکیں گے لیکن کراچی میں فلور ملز کے آگے اسٹالز نہیں لگائے گئے۔یوٹیلٹی اسٹور کے متعدد فرنچائز پر بھی آٹا پرانے نرخوںہی فروخت کیا جا رہا ہے ‘مالکان کا کہنا ہے کہ اسکیم کے تحت ابھی تک آٹا فراہم نہیں کیا گیا۔

0 comments

Post a Comment

Followers

Video Post